ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

ایف بی آر فیس لیس سسٹم ناکام بنانے کا منصوبہ بے نقاب، افسر سمیت 3 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) فیس لیس سسٹم ناکام بنانے کا منصوبہ بے نقاب، واٹس اپ گروپ بنا کر امپورٹرز اور ایجنٹوں سے رابطہ کرنے والے افسر سمیت 3 ملازمین گرفتار کر لیے گئے۔

ایف بی آر حکام نے بتایا کہ آپریشن کے دوران اپریزنگ افسر سمیت 3 ملزمان گرفتار کیے گئے جن کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کر لیا گیا، گرفتار اپریزنگ افسر سے رابطے میں رہنے والے 45 کسٹمز ایجنٹس کے لائسنس بھی معطل کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے صارفین کی سہولت کیلیے تمام ادائیگیوں کا نیا سسٹم متعارف کروا دیا

فیس لیس سسٹم کو ناکام بنانے کی کوشش میں ملوث عناصر کے خلاف تحقیقات کیلیے بورڈ نے ٹیم تشکیل دے دی اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کر دیا۔

حکام کے مطابق فیس لیس نظام کے بعد اپریزر اور افسران کا ایجنٹوں اور امپورٹرز سے رابطہ مکمل ختم ہوگیا تھا لیکن سسٹم کو ناکام بنانے کیلیے اپریزر نے جان بوجھ کر کنسائنمنٹ کی کلئیرنس میں تاخیر کی۔

ایف بی آر نے بتایا کہ اپریزر نے واٹس اپ گروپ بھی بنا دیے تھے جن میں امپورٹر اور ایجنٹوں سے رابطہ کیا جاتا تھا۔

اکتوبر 2024 میں ٹیکس ایڈمنسٹریشن میں بہتری اور محصولات میں اضافے کیلیے نیا سسٹم متعارف کروایا گیا تھا جس سے سے افسران کو رجسٹرڈ افراد کے ڈیٹا تک رسائی ہوگی۔

نئے سسٹم سے شفافیت، انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ انفارمیشن سینٹر 2.0 میں جدید مینجمنٹ انفارمیشن، رپورٹنگ سسٹم کے طور پر کام کرے گا۔

ٹیکس افسران تفصیلی ڈیٹا کا درست تخمینہ لگا کر ٹیکس چوری کو کم کر سکیں گے، نئے سسٹم سے  ٹیکس کے معاملات کی جامع نگرانی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں