The news is by your side.

Advertisement

معروف ماڈل مہرین سید انکم ٹیکس کی مد میں 8لاکھ 33ہزار روپے کی نادہندہ نکلیں

کراچی : معروف ماڈل مہرین سید انکم ٹیکس کی مد میں آٹھ لاکھ تینتیس ہزار روپے کی نادہندہ نکلیں، ایف بی آر نے ایم سی بی گلبرگ برانچ میں انٹرنیشنل فیشن اکیڈمی کی ڈائریکٹر اور ٹاپ ماڈل مہرین سید کے اکاؤنٹس منجمد کر کے ریکوری کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی ٹیم نے فیشن انڈسٹری میں منفرد شناخت رکھنے والی معروف ماڈل مہرین سید کے بنک اکاؤنٹس منجمد کر دئیے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مہرین سید کا سال دوہزار بارہ کا انکم ٹیکس آڈٹ کرنے کے بعد آٹھ لاکھ تینتیس ہزار روپے انکم ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔

نوٹسز کے باوجود ٹیکس ادائیگی نہ کرنے پر مہرین سید کے ایم سی بی گلبرگ برانچ میں اکاؤنٹس منجمد کر دئیے ہیں۔

ایف بی آر کی ریکوری ٹیم نے انٹرنیشنل فیشن اکیڈمی کی ڈائریکٹر اور معروف ماڈل مہرین سید کے اکاؤنٹس سے آٹھ لاکھ تینتیس ہزار روپے کی ریکوری کر لی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں