ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ایف بی آر نے ملک بھر میں پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی آئی اے کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، ایف بی آر نے ملک بھر میں پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کردیے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کو مجموعی طور پر ساڑھے 4 ارب کی ادائیگی کرنی ہے۔ پی آئی اے نے فروری سے لے کر اب تک ریٹرن بھی فائل نہیں کیے ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے ملک بھر میں پی آئی اے کے اکاؤنٹس کو منجمد کردیا گیا ہے۔

ٹریبونل کے آرڈر پر فوری طور پر 2 ارب 70 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔ ایف بی آر نے بتایا کہ ادائیگی نہ ہونے پر اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس او نے بھی پی آئی اے کے جہازوں کو ایندھن بند کرنے کی دھمکی دیدی ہے، پی ایس او نے پی آئی اے سے 1.5 ارب روپے فوری ادائیگی مطالبہ کیا ہے۔

پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایاسا کے آڈٹ کے دوران ایف بی آر، پی ایس او کے ایسے اقدامات بدقسمتی ہے، ایاسا آڈٹ کے بعد پی آئی اے پر یورپ میں پابندی ہٹ سکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں