ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ایف بی آر نے یو اے ای سے اقامہ رکھنے والے پاکستانیوں کی تفصیلات مانگ لیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: فیڈل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے متحدہ عرب امارات سے اقامہ رکھنے والے پاکستانی افراد کی معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے متحدہ عرب امارات کی وزارت خزانہ کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جن پاکستانیوں نے اقامہ حاصل کیا ہے ان کی مالی معلومات ہمیں دی جائیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اقامہ رکھنے والے پاکستانیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے اور یو اےای میں فنانشل معلومات چھپانےوالوں کی تفصیل بھی دی جائے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: اقامہ ایک ویزا ہوتا ہے، ویزے پر تاحیات نا اہل کر دیا جاتا ہے: وزیر اعظم

واضح رہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے نامور سیاستدان اور اہم شخصیات یو اے ای کے اقامہ ہولڈرز ہیں۔

اقامہ رکھنے والےسیاستدانوں کے خلاف عدالتوں میں درخواستیں زیر التوا ہیں جب کہ ایک کے بعد ایک سیاسی رہنما کے اقامہ رکھنے کے انکشافات ہورہے ہیں۔

اسے بھی پڑھیں: اب اقامہ کی آڑمیں چھپنےوالےمحفوظ نہیں رہ سکیں گے، شہزاد اکبر

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر بھی اعلان کرچکے ہیں کہ اب اقامہ کی آڑمیں چھپنے والےمحفوظ نہیں رہ سکیں گے،اقامہ کی آڑمیں دبئی اور سوئس بینکوں میں چھپائی گئی رقم سامنےلائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں