جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے طریقہ کار پر ویڈیو جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے طریقہ کار پر ویڈیو جاری کردی، ویڈیو سے ٹیکس گزار سالانہ گوشوارے آسانی سے داخل کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے طریقہ کار پر ویڈیو جاری کردی۔ سالانہ گوشوارے داخل کرنے کی ویڈیوز 6 حصوں پر مشتمل ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق ویڈیوزکا مقصد ہے ٹیکس گزاروں کو کوئی دقت نہ ہو، ویڈیو ویب سائٹ، سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی اپلوڈ کردی گئی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں ٹیکس ریفنڈ کا طریقہ سہل انداز میں بتایا گیا ہے، ویڈیو سے ٹیکس گزار سالانہ گوشوارے آسانی سے داخل کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال ستمبر میں ایف بی آر نے ملک میں تنخواہ دار طبقے کی رہنمائی کے لیے ایک ایپ تیار کی جس کت تحت ایک عام تنخواہ دار آدمی بھی اپنے ٹیکس کی معلومات، ٹیکس کی ادائیگی اور دیگر تفصیلات اسمارٹ فون پر وصول کرسکے گا۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا کہ اس ایپ کے ذیعے تنخواہ دار طبقہ نہ صرف ٹیکس فائل کرسکے گا بلکہ اس سے متعلق دیگر معلومات بھی حاصل کرسکے گا، یہ ٹیکس نظام میں عملی طور پر مکمل ڈیجیٹلائزیشن کی سمت ایک قدم ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں