اسلام آباد : سیکریٹری سپریم کورٹ بار آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایف بی آر کا ایک اور بڑا اسکینڈل سامنے آنے والا ہے، اسکینڈل میں کھربوں کی کرپشن کی گئی ہے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں میزبان عارف بھٹی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملتان میٹرو اسکینڈل میں 17 ملین ڈالرچین منتقل ہوئے۔
ملتان میٹرو اسکینڈل پچاس ملین ڈالر سے بھی بڑا ہے، چینی کمپنی نے ہی لاہوراور راولپنڈی میٹرو بھی بنائی ہے، چین کی سیکیورٹی ایکسچینج کمپنی پاکستان میں موجود ہے۔
مزید پڑھیں: شہباز شریف ملتان میٹرو منصوبے میں پونے 2 کروڑ ڈالر کی کرپشن میں ملوث نکلے
سیکریٹری سپریم کورٹ بار نے کہا کہ اےآر وائی نیوز کے پروگرام میں میٹرو اسکینڈل منظر عام پر لایا، شہبازشریف کی جانب سے پریس کانفرنس میں کی جانے والی وضاحتیں اقرار جرم ہیں، وہ صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں اور وہ ہی اس کے ذمہ دار ہیں اور ان ہی کےحکم پر یہ سب ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں: شہباز شریف کا اپنے خلاف کرپشن الزامات پر قانونی چارہ جوئی کا اعلان
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔