اشتہار

موبائل فونز اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی سے متعلق اہم خبر!

اشتہار

حیرت انگیز

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ موبائل فونز اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 31 مارچ تک عائد کی گئی تھی جو مدت گزرنے کے بعد ازخود ختم ہوگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے اسلام آباد میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ موبائل فون اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 31 مارچ تک عائد کی گئی تھی اور مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد دونوں اشیا پر سے ریگولیٹری ڈیوٹی ازخود ختم ہوگئی ہے تاہم وزارت تجارت کسی بھی وقت موبائل فون اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کریگا۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اس وقت کوئی پُرتعیش اشیا امپورٹ نہیں ہوسکتیں، کاریں اور موبائل فونز بھی درآمد نہیں ہو رہے ہیں جب کہ گاڑیوں کی امپورٹ اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کا فیصلہ وزارت تجارت نے کرنا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے متحرک ہیں اور اس سلسلے میں وزارت دفاع اور داخلہ کے ساتھ تعاون کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ جولائی تا مارچ 380 ارب کا ٹیکس شارٹ فال ہے اور یہ شارٹ فال امپورٹ کم ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔ آئندہ بجٹ کے ٹیکس ہدف پر اب تک کوئی حتمی ہدف تیار نہیں کیا ہے۔

عاصم احمد نے مزید کہا کہ تمام ادارے اسمگلنگ کے تدارک کے لیے مشترکہ اقدامات کر رہے ہیں۔ چینی، یوریا، گندم اور آٹے کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے بھرپور کوششیں کریں گے۔

Comments

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں