اسلام آباد : ترجمان ایف بی آر بختیار محمد نے اب تک نان فائلرز کی بلاک کی جانے والی موبائل سمز کی تفصیلات بتادی دیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان ایف بی آر بختیار محمد کی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایف بی آرنان فائلرز کے خلاف بھرپور ایکشن لے رہا ہے، اب تک ایک لاکھ 65ہزار موبائل سمز بلاک کرچکےہیں۔
ترجمان ایف بی آر کا کہنا تھا کہ گوشوارے جمع کرانے پر 41 ہزار 991 سمزبحال کی ہیں، گوشوارہ جمع کرانے کے بعد 24 گھنٹے میں سم بحال کررہے ہیں۔
بختیار محمد نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا پی ٹی اے کو فراہم کرتے ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل ایف بی آر نے کہا تھا کہ ابتدائی فہرست میں5 لاکھ 6 ہزار 671 بڑے نان فائلرز کی نشاندہی کی گئی،انکم ٹیکس جنرل آرڈرکےتحت سمز بلاک کی جارہی ہیں۔
حکام نے بتایا تھا کہ ٹیکس فائلرز کی سم بلاک کرنے کا کوئی نظام نہیں، ٹیکس فائلرز کی سم بلاک کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔