ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ٹیکس چوری روکنے کے لیے ایف بی آر نے اہم قدم اٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوری روکنے اور معیشت کو دستاویزی شکل دینے کے لیے اہم اقدام اٹھا لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے سافٹ ویئر کی تنصیب سے ٹیکس نیٹ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کمپنیوں، ایلیٹ کلب، اداروں کو سافٹ ویئر سسٹم سے منسلک کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ کمپنی ملازمین کی تعداد اور دیگر کوائف ایف بی آر کو دینا ہوں گے۔

- Advertisement -

پوائنٹ آف سیل سسٹم، فسکل الیکٹرانک ڈیوائس، اینڈ سافٹ ویئر ایف بی آر سے منسلک ہوگا، سافٹ ویئر کے لیے لائسنس ایف بی آر کی نامزد کردہ کمیٹی فراہم کرے گی۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 45 مربع فٹ سے کم جگہ پر قائم نان اے سی ہوٹل و موٹلز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا، نان اے سی چھوٹے ریسٹورنٹس میں بھی سافٹ ویئر نصب نہیں کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سافٹ ویئر کی تنصیب سے نئی کمپنیاں اور افراد ٹیکس نیٹ میں آئیں گے اور اس سے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس کی چوری پر قابو پایا جائے گا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ جم، ہیلتھ کلب، پرسنل کیئر، ہیلتھ کیئر، کلینکس کو بھی منسلک کیا جائے گا، منی چینجرز، فاریکس ڈیلرز اور غیرملکی کمپنیوں کو بھی سافٹ ویئر کا پابند بنادیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق بڑے اسپتال، لیبارٹریز اور نجی اسکول کالجز میں بھی سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں