اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی کیلئے جائیداد کی قیمتوں میں 25 فیصد تک اضافہ کر دیا جبکہ 11کیٹگریزبرقرار رکھی۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی کیلئے جائیداد کی ویلیو ایشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کیلئےجائیدادکی قیمتوں میں25فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ کراچی کیلئے 11کیٹگریزبرقراررکھی گئی ہیں، کیٹگری اےون میں رہائشی جائیداد کی قیمتوں میں12.5فیصد اور کمرشل جائیدادکی قیمتوں میں20 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کیٹگری اے ون میں اوپن رہائشی پلاٹ کی فی مربع گز قیمت میں8125 روپے ، رہائشی بلڈاپ پراپرٹی کی فی مربع گز قیمت میں 9ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے۔
ایف بی آر کا کہنا تھا کہ کیٹگری اے ون میں کمرشل اوپن پلاٹ کی فی مربع گزقیمت 30ہزار روپے ، کمرشل بلڈ اپ پراپرٹی کی فی مربع گزقیمت 11250روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح کیٹگری اے ون میں رہائشی اوپن پلاٹ کی فی مربع گزقیمت73125روپے ، رہائشی بلڈاپ پراپرٹی کی فی مربع گزقیمت81 ہزار روپے مقرر کی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق رہائشی اوپن پلاٹ کی فی مربع گز قیمت ایک لاکھ 80 ہزار روپے ، کیٹگری اے ون میں کمرشل بلڈ اپ کی فی مربع گزقیمت101250روپے اور فلیٹس،اپارٹمنٹس کی فی مربع گز قیمت 7313 روپے مقرر کی گئی ہے۔
یاد رہے اس سے قبل فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے ملک بھر کے 38بڑے شہروں کیلئے جائیداد کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، جس میں جائیدادوں کی قیمتوں میں اوسطاً10سے15فیصد کا اضافہ کیا گیا جبکہ کچھ شہروں میں جائیداد کی قیمت میں100فیصد تک کا اضافہ بھی کیا گیا تھا۔