جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

ایف بی آر سے مذاکرات کامیاب ، پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس بحال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ملک بھر میں قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے تمام اکاؤنٹس بحال کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کے آڈٹ کے دوران بدنظمی سےبچنے کیلئے متحرک ہوگئی۔

پی آئی اے کے چیف فنانشل آفیسر نے اکاؤنٹس بحالی کے لیے ایف بی آر سے مذاکرات کئے ، ترجمان نے بتایا کہ واجبات کی ادائیگی کے لئے شیڈول طے کرنے پر مذاکرات کئے گئے۔

- Advertisement -

پی آئی اے اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے پر پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس بحال کردیئے گئے۔

کراچی:ایف بی آر کی جانب سے ملک بھر میں پی آئی اے کے اکاؤنٹس بحال کرنے کے احکامات جاری کیے گئے، ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پی آئی اے اور ایف بی آر کا لارج ٹیکس یونٹ معاملے پررابطے میں رہا۔

گذشتہ روز ایف بی آر نے ملک بھر میں پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کردیے تھے، پی آئی اے کو مجموعی طور پر ساڑھے 4 ارب کی ادائیگی کرنی ہے۔ پی آئی اے نے فروری سے لے کر اب تک ریٹرن بھی فائل نہیں کیے ہیں۔.

ایف بی آر نے بتایا تھا کہ ٹریبونل کے آرڈر پر فوری طور پر 2 ارب 70 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں، ادائیگی نہ ہونے پر اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں