اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

بجٹ 2024-25 کی تیاریاں ، بڑی پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بجٹ 2024-25 کی تیاریوں کے باعث ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں داخلہ بند کردیا گیا، صرف چیئرمین ایف بی آر، ممبران اور ڈائریکٹرجنرل سے ملاقات کی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ مالی سال 2024-25 کی تیاریاں عروج پر ہیں ، بجٹ کی وجہ سے ایف بی آرہیڈکوارٹرزمیں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

ایف بی آر نے اس حوالے سے سرکلر جاری کردیا گیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ صرف چیئرمین ایف بی آر، ممبران اور ڈائریکٹرجنرل سے ملاقات کی اجازت ہوگی۔

- Advertisement -

ملاقات کےلیے صرف پہلے سےوقت لینے والوں کوجانےکی اجازت ہوگی اور ملاقات کیلئے طے شدہ وقت بھی بغیر اطلاع دیے تبدیل یا منسوخ کیا جاسکتا ہے/

خیال رہے آئندہ مالی سال 25-2024 کے لیے وفاقی بجٹ اگلے ماہ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ بجٹ میں وفاق کے اخراجات کا ابتدائی تخمینہ 16 ہزار 700 ارب روپے ہو سکتا ہے اور مالیاتی خسارہ 9300 ارب رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں وفاق کے اخراجات کا ابتدائی تخمینہ 16 ہزار 700 ارب روپے ہو سکتا ہے جس میں سود اور قرضوں پر اخراجات کا تخمینہ 9 ہزار 700 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

بجٹ میں ٹیکس آمدن کا ابتدائی تخمینہ 11 ہزار ارب روپے سے زائد ہوسکتا ہے جس میں ڈائریکٹ ٹیکسز کی مد میں 5300 ارب روپے جمع ہونے کا امکان ہے جب کہ 680 ارب روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں جمع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں