جمعرات, نومبر 21, 2024
اشتہار

ایف بی آر نے دو سال میں کتنا اسمگل شدہ سامان ضبط کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایف بی آر کسٹمز انٹیلی جنس نے گزشتہ دو سالوں میں کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف بی آر کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے مالی سال 2021-22 اور مالی سال 2022-23 کے کار کردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو سال کے دوران کسٹمز انٹیلی جنس نے 80 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کیا، اسمگل شدہ سامان میں منشیات، کنفیکشنری، مضر صحت چھالیہ،گٹکا، سگریٹ، کوکنگ آئل، جوسز مختلف کاروائیوں میں ضبط کی گئی۔

- Advertisement -

ایف ابی آر نے 2 سال میں مختلف کاروائیوں میں 7 کروڑ روپے کی چھالیہ، 2 کروڑ  20  لاکھ روپے کے سگریٹس، 2 کروڑ روپے کے کنفیکشنری کا سامان تحویل میں لیا گیا۔

اس کے علاوہ 2 سال کے دوران 73  لاکھ روپے کے غیر ملکی جوسز، 16 لاکھ روپے کا مضر صحت گٹکا، ایک کروڑ روپے کا چائنیز  سالٹ، 88 لاکھ روپے کا غیر ملکی کوکنگ بھی ضبط کیا گیا۔

ایف بی آر کسٹمز انٹیلی جنس کے مطابق ان سب سے علاوہ مزید 80 لاکھ روپے کا اسمگل شدہ سامان ضبط کیا گیا۔

ایف بی آر حکام کا بتانا ہے کہ کسٹمز انٹیلی جنس نے اینٹی ڈرگ ڈے کے حوالے سے ضبط کیا گیا تمام اسمگل شدہ سامان نذر آتش کر دیا،  اسمگل شدہ مختلف اشیاء محکمہ پلانٹ پروٹیکشن، انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی، سندھ پولیس، ٹوبیکو کمپنی کے نمائندوں کی موجودگی میں نذر آتش کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں