تازہ ترین

ایف بی آر نے آئمہ بیگ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے

لاہور: ٹیکس کی عدم ادائیگی پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف بی آر نے ساڑھے 8 کروڑ ٹیکس کی عدم ادائیگی پر گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے، گلوکارہ نے ایف بی آر کی کارروائی سے قبل ہی اپنے اکاؤنٹس سے رقم نکوالی تھی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ محکمے کو آئمہ کے بینک اکاؤنٹس سے ریکوری نہ ہوسکی۔

واضح رہے کہ آئمہ بیگ انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کی ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کی نادہندہ ہیں، ایف بی آر نے گلوکارہ کی گاڑیاں ضبط کرنے کے لیے کارروائی شروع کررکھی ہے۔

مزید پڑھیں: گلوکارہ آئمہ بیگ مشکل میں آگئیں، احکامات جاری

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ گلوکارہ نے کئی نوٹسز کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے پر ایف بی آر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کی گاڑیاں ضبط کرنے کیلئے نوٹس جاری کردیا۔

گلوکارہ آئمہ بیگ سال دوہزار اٹھارہ سے دوہزار بیس تک کے انکم ٹیکس کی نادہندہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -