جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ایف بی آر کے 300 سے زائد ملازمین نان فائلر نکلے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے300 سے زائد ملازم نان فائلر نکلے، چیف کمشنر آر ٹی او ون نے نان فائلر افسران اور اہلکاروں کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دوسروں کو فائلر بننے کی ترغیب دینے والے ایف بی آر آر ٹی او ون کے ملازمین بھی انکم ٹیکس ریٹرن کے نان فائلرز نکلے۔

ایف بی آر نے کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ توسیع کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی ریٹرن فائل نہ ہونے پر ایف بی آر افسران سمیت نان فائلرز کو نوٹس جاری کریں۔

- Advertisement -

چیف کمشنر آر ٹی او ون نے ایف بی آر کے 307نان فائلر افسران اور اہلکاروں کو نوٹسز جاری کر دیے، جس میں کہا ہے کہ تمام ایف بی آر کے نان فائلر افسران اور اہلکار فوری طور پر انکم ریٹرن فائل کریں۔

31 دسمبر 2023 کے بعد ننان فائلزز کی تنخواہ سے جرمانے کاٹے جائیں گے اور نان فائلرز ملازمین کے کمشنر کو ہدایت دی جائے گی کہ ان ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں