منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

سرینا عیسیٰ کے ٹیکس گوشواروں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سرینا عیسیٰ کے ٹیکس گوشواروں سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

اے آر وائی نیوز کو ایف بی آر ذرائع کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رپورٹ رجسٹرار سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی، سرینا عیسیٰ کو 3 کروڑ پچاس لاکھ روپے ٹیکس واجبات ادا کرنے کا کہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے رپورٹ میں لکھا کہ سریناعیسیٰ کی جائیدادوں کی قیمت 10کروڑ 46 لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے جبکہ اُن کے پاس جائز آمدن 2 کروڑ 30 لاکھ روپےتھی۔

رپورٹ میں درج کیا گیا ہے کہ سریناعیسیٰ کو ٹیکس کی ادائیگی کانوٹس بھی بھجوا دیا گیا ہے، ایف بی آر کی جانب سے سپریم کورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرائی جانے والی رپورٹ 250 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔

یاد رہے کہ 10 اگست کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ ایف بی آر حکام کے سامنے تیسری بار پیش ہوئیں تھیں، انہوں نے دوسرے شوکاز نوٹس کا جواب بھی جمع کرایا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سرینا عیسیٰ نے لندن میں جائیداد کے ذرایع آمدن کی تفصیل سے وضاحت پیش کی ہے۔ فیڈرل بیورو آف ریونیو نے سرینا عیسیٰ، ان کی بیٹی سحر عیسیٰ اور بیٹے ارسلان کو گزشتہ ماہ دوسری بار شو کاز نوٹس بھیجے تھے، جس پر سرینا عیسیٰ نے ایف بی آر کے کمشنر انٹرنیشنل زون کو تفصیلی جواب جمع کرایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں