منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

ایف بی آر نے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری پکڑ لی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے کروڑوں روپے کی بڑی ٹیکس چوری پکڑ لی۔

ایکسپورٹ فنانس اسکیم میں 97 کروڑ 70 لاکھ روپے کے ٹیکس گھپلے کا انکشاف سامنے آیا۔ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ (پی سی اے) ساؤتھ نے ملوث 2 کمپنیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ڈائریکٹر پی سی اے شیراز احمد نے بتایا کہ دسمبر 2024 میں ایکسپورٹ فنانس اسکیم کی تحقیقات پر کام شروع کیا گیا تھا، کمپنیوں کی مشکوک سرگرمیوں کے شواہد حاصل کیے گئے۔

شیراز احمد نے کہا کہ ایک کمپنی نے دوسری کمپنی کے نام پر فراڈ سے بھاری مقدار میں مال برآمد کیا، 87 کروڑ 30 لاکھ روپے کا مال غیر قانونی طور پر غائب کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ لائسنس یافتہ کمپنی کی ملی بھگت سے جنوری میں 47 کنٹینرز جعلی برآمدات کی گئیں، کمپنی کے پاس مینوفیکچرنگ کی کوئی سہولت موجود نہیں تھی، کمپنی نے صرف 111 ٹن مال برآمد کیا 1449 ٹن مال موجود نہیں تھا۔

یکم فروری 2025 کو ایف بی آر فیس لیس سسٹم ناکام بنانے کا منصوبہ بے نقاب کیا گیا تھا۔ واٹس اپ گروپ بنا کر امپورٹرز اور ایجنٹوں سے رابطہ کرنے والے افسر سمیت 3 ملازمین گرفتار کر لیے گئے تھے۔

ایف بی آر حکام نے بتایا تھا کہ آپریشن کے دوران اپریزنگ افسر سمیت 3 ملزمان گرفتار کیے گئے جن کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کر لیا گیا، گرفتار اپریزنگ افسر سے رابطے میں رہنے والے 45 کسٹمز ایجنٹس کے لائسنس بھی معطل کر دیے۔

فیس لیس سسٹم کو ناکام بنانے کی کوشش میں ملوث عناصر کے خلاف تحقیقات کیلیے بورڈ نے ٹیم تشکیل دی گئی اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کر دیا تھا۔

حکام کے مطابق فیس لیس نظام کے بعد اپریزر اور افسران کا ایجنٹوں اور امپورٹرز سے رابطہ مکمل ختم ہوگیا تھا لیکن سسٹم کو ناکام بنانے کیلیے اپریزر نے جان بوجھ کر کنسائنمنٹ کی کلئیرنس میں تاخیر کی۔

ایف بی آر نے بتایا تھا کہ اپریزر نے واٹس اپ گروپ بھی بنا دیے تھے جن میں امپورٹر اور ایجنٹوں سے رابطہ کیا جاتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں