اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکس محصولات ہدف سے زیادہ رہیں۔
اس حوالے سے ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ جولائی تا اکتوبر 2748 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ہدف سے66ارب زیادہ ٹیکس وصول ہوا۔
ترجمان کے مطابق جولائی تا اکتوبر گزشتہ سال کے مقابلے میں37 فیصد زیادہ ٹیکس جمع ہوا، اکتوبر 2023میں 707ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔
- Advertisement -
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2022 میں 516 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا تھا، جولائی تا اکتوبر 158 ارب روپے کا ٹیکس ری فنڈ دیا گیا۔
چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ ٹیکس حکام نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے امور انجام دیتے ہوئے ٹیکس ہدف حاصل کیا ہے۔