جمعہ, اکتوبر 25, 2024
اشتہار

اہم ترامیم: ٹیکس پیئرز کے لیے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ایف بی آر نے انکم ٹیکس قواعد 2002 میں اہم  ترامیم کردیں ۔

ایف بی آر کے مطابق نئی ترامیم کے تحت اب ایکٹیو  ٹیکس پیئرز لسٹ کو روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا یہ ترامیم 18  اکتوبر 2024  کو ایک ایس آر او کے تحت کی گئی ہیں۔

ترامیم انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 237 کے تحت کی گئی ہیں۔ ٹیکس سال 2024  کا گوشوارہ مقررہ مدت میں جمع کرانے والے  ٹیکس دہندگان کو  فوری طور پر ایکٹیو  ٹیکس پیئرز لسٹ  میں شامل کر دیا جائے گا۔

- Advertisement -

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد گوشوارے جمع کرانے پر ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل ہونے کے لئے سرچارج ادا کرنا ہوگا یہ ترامیم ایف بی آر آپریشنز کی شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانے کی عکاسی کرتی ہیں۔

ایف بی آر ٹیکس دہندگان اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں