پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ایف سی کی کارروائی، کالعدم جماعت کے دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بولان میں خفیہ اطلاع ملنے کے بعد ایف سی کی کارروائی کے دوران ٹرینوں پر حملوں میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

،ترجمان فرنٹیئر کور بلوچستان کے مطابق ایف سی اورحساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر بولان کے پہاڑی سلسلے مشکاف جھل میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی شروع کی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے ۔

ایف سی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گرد سات اور سولہ اکتوبر کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹرینوں پر ہونے والے حملوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے بم اور دیگر اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

ایف سی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے افغانستان سے ٹرین حاصل کی تھی اور ٹرینوں پر حملوں سمیت دیگر مقامات پر دہشت گردی میں بھی ملوث تھے۔

یاد رہے رواں سال اکتوبر کے مہینے میں ایف سی نے بلوچستان کے پہاڑی علاقے سومالو میں کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا اور اُن کے کیمپ مسمار کردیے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں