منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

ڈیرہ بگٹی میں مقابلہ، 2 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں ایف سی اورحساس ادارےکی کارروائی کے دوران  دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے بعد کالعدم تنظیم کےدو دہشت گرد مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں ایف سی اور حساس اداروں نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا، دہشت گردوں نے اہلکاروں کی موجودگی کو دیکھتے ہوئے اُن پر فائرنگ شروع کردی۔


پڑھیں: ’’ بلوچستان میں مزید 202 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے ‘‘


دہشت گردوں کی جانب سے شروع کی گئی فائرنگ کے جواب میں ایف سی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ایف سی حکام کے مطابق دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور دونوں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ اور گیس پائپ لائنوں کو دھماکے سے اڑانے کی متعدد کارروائیاں کی ہیں۔

دوسری جانب فرنٹئیر کور بلوچستان نے حب، کوہلو اور تربت کے علاقوں میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کیا ہے۔جس میں آر پی جی راکٹ ، ایل ایم جی ، دستی بم ، سینکڑوں گولیاں اور دھماکہ خیزمواد شامل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں