منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

بلوچستان کے علاقے بولان میں کارروائی،11ملزمان گرفتار،آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے بولان میں ایف سی بلوچستان اور حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے گیارہ ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان سے اسلحہ ، بارودی مواد، ڈیٹو نیٹرز، موبائل سمز اور مواصلاتی سامان برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان اورحساس ادارے نے بولان میں مشترکہ کارروائی کی، خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران گیارہ ملزمان کو گرفتارکیا گیا، گرفتار ملزمان سےاسلحہ، بارود، ڈیٹونیٹرز، بارودی سرنگیں،موبائل سمز اور مواصلاتی سامان برآمد ہوا۔

ترجمان کے مطابق کارروائی سرخاب کے علاقے میں افغان مہاجرین کے کیمپ میں کی گئی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : بلوچستان میں 200 فراری کمانڈرز نے ہتھیار چھوڑ کر لیپ ٹاپ اٹھا لیے


یاد رہے گذشتہ ماہ 25 جنوری کو بلوچستان میں مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 200 فراری کمانڈرز نے ہتھیار ڈال دیے تھے۔

تربت کے ایف سی ہیڈ کوراٹر میں منعقدہ تقریب میں سرینڈر کرنے والے فراریوں میں کالعدم بی ایل ایف اور بی آر اے کے 15 کمانڈر بھی شامل تھے جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں