تربت: ایف سی اور حساس اداروں کی تربت میں کارروائی کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان ایف سی کے مطابق تربت کے علاقے خوشاب میں ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا جسے حساس اداروں نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال چار ٹھکانے بھی مسمار کردیئے جبکہ سات مشتبہ افراد کو زیر حراست بھی لے لیا، زیر حراست افراد سے تفتیش جاری ہے ۔