تازہ ترین

پشتون آباد میں آپریشن شروع کر رہے ہیں: سیکٹر کمانڈر ایف سی

کوئٹہ: ایف سی کے سیکٹر کمانڈر تصور ستار کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں آپریشن شروع کر رہے ہیں۔ آپریشن سے پہلے عمائدین کو اعتماد میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف سی کے سیکٹر کمانڈر تصور ستار اور ڈی آئی جی کوئٹہ عبد الرزاق چیمہ نے مشترکہ پریس بریفنگ دی۔

اس موقع پر سیکٹر کمانڈر تصور ستار نے بتایا کہ کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں آپریشن شروع کر رہے ہیں۔ علاقے کو 4 حصوں میں تقسیم کیا ہے۔ آپریشن کے لیے تمام ٹیموں میں خواتین اہلکار شامل ہیں۔

سیکٹر کمانڈر کا کہنا تھا کہ آپریشن سے پہلے عمائدین کو اعتماد میں لے لیا ہے۔ آپریشن کے لیے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو اسٹینڈ بائی رکھا ہے۔ آپریشن کے دوران ہر گھر پر 6 فراد پر مشتمل ٹیم جائے گی۔

ان کے مطابق پولیس کے 270 جبکہ ایف سی کے 791اہلکار آپریشن میں حصہ لیں گے۔ سرچ آپریشن میں ریسکیو اور فائر بریگیڈ اہلکار بھی شامل ہیں۔

سیکٹر کمانڈر نے بتایا کہ انٹیلی جنس اداروں سے رابطے کے بعد سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پشتون آباد میں 3 ہزار گھروں کے کوائف چیک کیے جائیں گے جبکہ سرچ آپریشن کے دوران مکینوں کو تحائف بھی دیں گے۔


علاقہ مکینوں کے تعاون سے دہشت گردوں کا خاتمہ

اس موقع پر ڈی آئی جی کوئٹہ عبد الرزاق چیمہ نے بتایا کہ سرچ آپریشن ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنا اور مکینوں کو دہشت گردی کے خلاف اعتماد میں لینا ہے۔ ’علاقہ مکینوں کے تعاون سے دہشت گردوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ کام کے دوران ہم پر حملے بھی ہوں گے، شہید بھی ہوں گے، پولیس پر حالیہ حملے سنگین نوعیت کے ہیں۔ سرچ آپریشن کے لیے ایف سی سے تعاون لے رہے ہیں۔

ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ پشتون آباد سرچ آپریشن کے بعد میڈیا بریفنگ دی جائے گی۔ آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستے بند ہوں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -