تازہ ترین

کرونا کا خوف! امریکی شہری نے کرونا کا شکار بیوی کو قتل کے خودکشی کرلی

واشنگٹن : امریکی شہری نے کرونا وبا کا شکار بیوی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا اور پھر خود کو بھی گولی مارلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں پیش آیا جہاں ایک شوہر نے اپنی بیوی کو صرف سے موت کے گھاٹ اتار دیا کیوں کہ وہ کرونا وائرس کی لپیٹ میں آچکی تھی۔

امریکی شہری نے اپنی اہلیہ کو ہلاک کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اپنی بیوی کو گولی مار کر قتل کرنے والی شخص کی شناخت 59 سالہ جان لیکیوری کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اہلیہ کی شناخت 55 سالہ سنڈی لیکیوری کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جان لیکیوری ایک مشہور وکیل ہیں جبکہ ان کا ایک بیٹا بھی ہے، انہوں نے اپنی بیوی کو نیند کی حالت میں گولی ماری اور پھر بیوی کے سراہنے لیٹ کر خود کو بھی گولی مار لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق جان نے ممکنہ طور پر بیوی کو کرونا وائرس کی وجہ سے گولی ماری تاہم قتل کی اصل وجہ جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے جان لیکیوری خود کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار کررہے تھے۔

Comments

- Advertisement -