منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

نیو ملیر ہاؤسنگ اسکیم کے ہزاروں الاٹیز کا سرمایہ ڈوب جانے کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اینٹی کرپشن نے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں ڈی جی ایم ڈی اے یاسین بلوچ اور ایڈیشنل ڈی جی محمد سہیل خان آمنے سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں غیرقانونی اقدامات اوربھرتیوں کے معاملے پر ڈی جی ایم ڈی اے یاسین بلوچ اور ایڈیشنل ڈی جی محمد سہیل خان آمنے سامنے آگئے۔

دفتری امور ٹھپ ،ریونیومتاثر، سیکڑوں ایکڑاراضی پر دوبارہ قبضے شروع کردیا ، ایڈیشنل ڈی جی نے ڈی جی ایم ڈی اے کیخلاف چارج شیٹ سیکریٹری بلدیات کو بھیج دی ہے۔

ایڈیشنل ڈی جی کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایم ڈی اے خلاف ضابطہ مختلف محکموں میں تعیناتی میں ملوث ہے۔

اینٹی کرپشن نے ادارے میں مالی انتظامی بدعنوانی کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا ہے ، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نیو ملیر ہاؤسنگ اسکیم کے ہزاروں الاٹیز کا سرمایہ ڈوب جانے کے خدشات ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں