ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

عمران خان کی جیت کے ڈر سے انتخابات ملتوی کیے گئے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے عمران خان کی جیت کے ڈر سے11حلقوں میں انتخابات ملتوی کیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ تناؤ اور کھچاؤ بحران پیدا کرے گا، مفتاح کے رونے سے بجلی اور پٹرول سستا نہیں ہوگا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جیت کے ڈر سے11حلقوں میں انتخابات ملتوی کیے گئے، ایل سی نہیں کھلے گی تو کارخانے کیسے چلیں گے۔

سندھ میں غذائی قحط ہوگا، گندم، کپاس اورگنا نہیں ہوگا، سیلاب متاثرین کو لاڑکانہ، نواب شاہ تک بھی مدد نہیں پہنچ رہی، اس کا صرف الیکشن ہی حل ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ حکومتی اتحاد پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے، معاشی تباہی،سیاسی عدم استحکام اور مہنگائی انہیں لے ڈوبے گی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ لوگ خود بخود سڑکوں پرہوں گے، سیلاب نے پی پی کی سیاست دفن کردی، نواز شریف شہباز شریف کی بات نہیں مانے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے کیس سے متعلق انہوں نے لکھا کہ عمران خان کو نااہل کرنا،مائنس کرنا یا جیل بھیجنا ممکن نہیں عدلیہ کی دانشمندی عنقریب الیکشن کرائےگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں