بدھ, اکتوبر 16, 2024
اشتہار

ایران کا خوف! اسرائیل میں جی پی ایس کو بند کیا جانے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوج نے ایران کے ممکنہ حملے کے یپش نظر تل ابیب میں تمام جی پی ایس سگنلز کو غیر فعال کرنا شروع کردیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے نیوز ویب سائٹ ’’والا‘‘ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیل جو پلی ہی ایران پر متوقع حملے کے بعد دوبارہ ایرانی ردعمل کے خطرے میں مبتلا ہے اب اس نے اس خدشے کے پیش نظر تل ابیب کے علاقے ’کریاہ‘ میں تمام جی پی ایس سگنلز کو غیر فعال کرنا شروع کردیا ہے۔

کریاہ کے علاقے میں اسرائیل کی وزارت دفاع کا دفتر ہے اور یہ اقدام حفاظتی پیشگی حفاظتی نقطہ نظر سے کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج ایران پر متوقع حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس تیاری میں فضائی دفاعی نظام، اسرائیلی فوج میں کنٹرول سسٹم، وزارت دفاع، ہوم فرنٹ کمانڈ ، حکومتی وزارتیں، خاص طور پر وزارت دفاع اور حساس تنصیبات کے لیے اعلیٰ سطح کی تیاری شامل تھی۔

اس تیاری کے دوران اسرائیلی فوج کے رہنماؤں نے متوقع اسرائیلی حملے کے بعد ایک اور ایرانی ردعمل کی تیاری کے بارے میں متعدد بار بات چیت بھی کی ہے۔

دوسری جانب ایک سیکیورٹی ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد کرے گا۔ اسرائیلی وزارت دفاع اور فوج ملک بھر کے مختلف علاقوں میں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ مانیٹرنگ اور وارننگ سسٹم کو جدید بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

بلومبرگ نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا سے تھاڈ میزائل دفاعی نظام کی آج اسرائیل میں آمد متوقع ہے۔

تھاڈ سسٹم کیا ہے؟

ٹرمینل ہائی آلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس کا مخفف تھاڈ ہے۔ لاک ہیڈ مارٹن کی طرف سے تیار کردہ اس نظام کو فضا کے اندر یا باہر بیلسٹک میزائلوں کو مار گرانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ان میزائلوں میں جنگی ہتھیار نہیں ہوتے یعنی یہ اپنے اہداف کو تیز رفتاری سے ٹکرا کر تباہ کر دیتے ہیں۔ انہیں ٹرکوں پر نصب لانچروں سے بھی لانچ کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے گزشتہ ماہ اسرائیل پر 200 سے زائد میزائل برسائے تھے اور اس کو حماس اور حزب اللہ سربراہان کی شہادت کا بدلہ قرار دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں