تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

پنجاب میں ‘منکی پکس’ کے پھیلاؤ کا خدشہ

لاہور : پنجاب حکومت نے منکی پکس کے علاج کیلئے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا، ورکنگ گروپ صوبے میں منکی پوکس کی صورتحال سے نمٹنے کا جائزہ لے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں منکی پکس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر پنجاب حکومت نےبیماری کے علاج کیلئے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسزڈاکٹر ہارون جہانگیر کو ورکنگ گروپ کا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے ، ورکنگ گروپ میں جلد، انفیکشن، میڈیسن اور وائرس کے ماہرین شامل ہیں۔

ورکنگ گروپ پنجاب میں منکی پوکس کی صورتحال سے نمٹنے اور مریضوں کی تعداد، ادویات سمیت اسپتالوں کی تیاری کا جائزہ لے گا۔

ورکنگ گروپ اسپتالوں میں علاج سے متعلق آڈٹ اور انسپکشن بھی کرے گا۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے قومی ادارہ صحت نے منکی پاکس کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کیا تھا، جس میں کہا تھا کہ مختلف ممالک میں منکی پاکس کے 92 مصدقہ کیسز سامنے آچکے ہیں ، منکی پاکس زونوٹک وائرس سےلاحق ہونے والامرض ہے ، افریقی چوہے اور بندر منکی پاکس کےانسانوں میں منتقلی کاسبب بن رہے ہیں۔

الرٹ میں کہا گیا تھا کہ منکی پاکس کی علامات 1سے 3 روز میں ظاہرہوتی ہیں اور اس سے مریض کے چہرے، جلد پر سرخ نشانات ظاہر ہوتے ہیں، بخار، سر، پٹھوں کا درد منکی پاکس کی اہم علامات ہیں۔

Comments

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں