بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

فضائی راستوں سے برآمدات رکنے کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

ایئرکارگو ایجنٹ ایسوسی ایشن نےحکومت کو خبردار کیا ہے کہ فضائی راستوں سے برآمدات رکنے کا خدشہ ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 3 ماہ سے غیرملکی ایئرلائنز کو زرمبادلہ میں ادائیگی نہیں کی جا رہی ایئرلائنز نے پاکستان کیلئے ایکسپورٹ سروسز معطل کرنےکا کہہ دیا۔

پاکستان سے بذریعہ ایئرکارگو سی فوڈ، گوشت، پھل، سبزیاں ایکسپورٹ ہوتی ہیں ٹیکسٹائل، چمڑا مصنوعات، کھیلوں کا سامان اور سرجیکل آلات بھی ایکسپورٹ ہوتے ہیں۔

پاکستان سے ایئرکارگو ایکسپورٹ کا 85 فیصد غیرملکی ایئرلائنز سے ہوتا ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے میں ایئرکارگو ایکسپورٹ کرنےکی سکت نہیں ہے ایئرکارگوسےبرآمدات معطل ہوئیں تومعاشی مشکلات بڑھیں گی۔

ایسوسی ایشن نے اپیل کی ہے کہ شدیدمعاشی مشکلات کی وجہ سےغیرملکی ایئرلائنز پہلے ہی اپنی سروسزبند کر رہی ہیں حکومت ایئرکارگو سروسز پر غیرملکی ایئرلائنز کو ادائیگی ممکن بنائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں