پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ملک میں تیل کی سپلائی چین معطل ہونے کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ایس او کے اداروں پر واجبات بلند سطح پر پہنچ گئے اور عدم ادائیگیوں سے تیل کی سپلائی چین معطل ہونے کے خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس او کا سرکلر ڈیٹ پہلی بار 700 ارب روپے سے تجاوز کرگیا ، جس کے باعث ملک میں تیل کی سپلائی چین معطل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ مختلف ادارے پی ایس او کے711 ارب روپے کے نادہندہ اور سوئی ناردرن 442 ارب 52 کروڑ واجبات کیساتھ نادہندہ ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سوئی ناردرن نے ایل این جی ایکسچینج لاسزکی مدمیں رقم ادا کرنی ہے جبکہ بجلی کمپنیز اور سی پی پی اےکےذمے148 ارب 14 کروڑ روپے واجب الادا ہے۔

حبکو نے پی ایس او کو 25 ارب35 کروڑ روپے سے زائد ادا کرنے ہیں جبکہ کوٹ ادو پاور پلانٹ پی ایس او کا 5 ارب کا نادہندہ ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو24 ارب 50 کروڑ روپے پی ایس او کو اداکرنے ہیں، کمپنی نے شرح مبادلہ کے فرق کے مقابلے میں 49 ارب روپے وصول کرنے ہیں۔

پی ایس او نے آئل ریفائنریزکو 30 ارب 43 کروڑ روپے ، کویت پیٹرولیم کو 188 ارب 64 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں، مجموعی طور پر219 ارب 7 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں