تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

بلی نے کالے ریچھ کو ڈرا کر بھگا دیا، ویڈیو وائرل

وینکوور: نڈر اور بہادر بلی سے جب کالے ریچھ کا سامنا ہوا تو ریچھ کو بھی دانتوں تلے پسینہ آ گیا۔

کینیڈا کے ایک شہر وینکوور میں عجیب واقعہ پیش آیا، ایک بڑا سا کالا ریچھ ایک شخص کے ڈرائیو وے میں مٹر گشت کرتا ہوا اس وقت داخل ہوا جب گھر والے پکنک منانے کے لیے گاڑی پر سامان لاد رہے تھے۔

ریچھ کے وہم و گمان بھی نہیں تھا کہ ڈرائیو وے میں اس کا سامنا کسی اور چیز سے نہیں بلکہ صرف ایک بلی سے ہوگا، ایک گھریلو بلی، لیکن اس کے خطرناک تیور دیکھ کر ریچھ کے بھی اوسان خطا ہو گئے۔

وینکوور کے علاقے برٹش کولمبیا میں ٹائیگر نامی بلی اپنے مالکان برادرز گیون اور کیمرون سیٹروک کے ساتھ ہی کھڑی تھی، جو گاڑی میں سامان لاد رہے تھے، اور انھیں شمالی وینکوور کے ایک پہاڑی علاقے میں کیمپنگ کے لیے جانا تھا۔

ایسے میں بلی نے دیکھا کہ ایک بڑا سیاہ ریچھ ڈرائیو وے میں گھس آیا ہے، یہ دیکھ کر بلی بپھر گئی، اور بلا خوف و خطر اس کے سامنے ڈٹ گئی۔

بلی نے پہلے تو حملے کی تیاری کا سگنل دیا یعنی اپنی کمر درمیان میں سے اونچی کر لی، ریچھ کو یہ بتانے کے لیے کہ اگر وہ مزید ایک بھی قدم آگے بڑھا، تو وہ حملہ کرنے سے دریغ نہیں کرے گی، اور پھر دھیرے سے ریچھ کی طرف بڑھی۔

ریچھ یہ دیکھ کر الٹے قدموں پیچھے ہٹا اور اس نے وہاں سے بھاگنے ہی میں عافیت سمجھی۔ اس دل چسپ منظر کو مالک نے اس وقت فلمایا جب اچانک اس کی نظر بلی اور ریچھ کے مقابلے پر پڑی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلی کس بہادری سے کالے ریچھ کو ڈرائیو وے سے بھگا دیتی ہے۔

Comments

- Advertisement -