نئی دہلی: تلنگانہ کی ایک خاتون نے اپنے گھر میں آنے والے ڈاکو کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اسے بھاگنے پر مجبور کردیا، گھر میں نصب کیمرے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو نے خاتون پر لوہے کی راڈ سے حملہ کرنے کی کوشش کی، جسے خاتون نے بہادری سے ناکام بنایا۔
وائرل ہونے والے کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نقاب پوش حملہ آور لوہے کی سلاخ لئے خاتون پر حملہ کرنے کے لئے چھپ کے کھڑا تھا، حملہ آور نے گھر کی گھنٹی بجائی، جس پر خاتون نے گھر کا دروازہ کھول دیا۔
When a masked man rang the bell and stood by stealthily to attack her on the head, just outside her home in #Sircilla #Telangana, this woman managed to not be paralysed by fear and instead fought him, forcing him to flee the spot; cctv visuals @rajannasircilla @ndtv @ndtvindia pic.twitter.com/YZkdBQrTVI
— Uma Sudhir (@umasudhir) August 14, 2023
جیسے ہی خاتون یہ دیکھنے کے لیے قریب پہنچی کہ باہر کون ہے، ڈاکو اس پر جھپٹا اور اسے لوہے کی سلاخ سے مارنے کی کوشش کی، خاتون نے مختصر جدوجہد کے دوران حملہ آور کو موقع سے فرار ہونے پر مجبور کردیا ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح ڈاکو خاتون کے گھر میں گھس آیا اور اس پر حملہ کرنے کی نیت سے کونے میں چھپ گیا، تاہم خاتون نے اچھی حکمت عملی سے حملہ آور کو اس کے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دیدی ہے۔
مذکورہ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا سائٹس پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں سوشل میڈیا صارفین حملہ آور کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر خاتون کی تعریف کررہے ہیں۔
حملہ آور نے خاتون کا منہ بند کرنے کی کوشش بھی کی لیکن خاتون کی کوشش نے اسے ناکام بنادیا، اگرچہ ڈاکو نے اس پر دوبارہ حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن خاتون نے ہار ماننے سے انکار کر دیا۔ خاتون کی شدید مزاحمت پر ڈاکو بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔
خاتون کی جانب سے بعد میں پولیس کو شکایت درج کرائی گئی کہ ڈاکو اس سے 7گرام کی سونے کی چین چھین کر فرار ہوگیا ہے۔