تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی انجیئنرز کا کارنامہ: جدہ میں بغیر ستون دنیا کا سب سے بڑا گنبد تیار

ریاض : سعودی حکام نے جدہ میں ستونوں کے بغیر دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا گنبد تیار کرلیا، جس میں پانچ ہزار سے زائد گاڑیوں کو کھڑا کیا جاسکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت ریاست کو جدید ٹیکنالوجی اور ترقی کی راہوں پر گامزن کررہے ہیں۔

اسی سلسلے میں حکام نے سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں کانفرنسسز اور پروگرامز کے انعقاد کےلیے دنیا کا سب سے بڑا گنبد تیار کیا ہے جس کا اندرونی رقبہ 34 ہزار مربع میٹر سے زائد ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا ہے کہ بغیر ستونوں کے تیار کیا گیا یہ گنبد اپنی نوعیت کا سب سے بڑا گنبد ہے، جس کی اونچائی 46 میٹر ہے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس گنبد کا قطر تقریباً 210 میٹر ہے، جس میں پانچ ہزار دو سو گاڑیوں کو پارک کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

Comments

- Advertisement -