کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے کہا ہے کہ مسلمان کھلاڑی دنیا بھر میں امن کے سفیر بن کر اسلام کا مثبت چہرہ سامنے لارہے ہیں، ہم کھیلوں کے فروغ کےلیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ کھیلوں کے ذریعے اسلام کا مثبت چہرہ دنیا میں اجاگر کریں کیونکہ کھیلوں میں حصہ لینے والے مسلمان کھلاڑی دنیا بھر میں امن کے سفیر بن کر ابھرتے ہیں۔
چیئرمین بریو پاکستان سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس سپرباکسنگ لیگ کا اعلان کیاتھا جس کا رواں سال انعقاد کیا گیا، مکسڈ مارشل آرٹس میں 6 پاکستانی فائٹرز نے حصہ لیا جو ہمارے لیے خوشی کی بات ہیں۔
سلمان اقبال کا کہناتھا کہ کھیلوں کےفروغ کیلئے اپنا کردار اسی طرح اداکرتے رہیں گے، انٹرٹینمنٹ میں میڈیا انڈسٹری اب آگے بڑھ رہی ہے، ماضی میں امن وامان کے باعث کھیلوں کوفروغ نہیں ملا سکا، اب انشاء اللہ پاکستان سپر لیگ کے میچز بھی پاکستان میں ہوں گے۔
چیئرمین بریو کا کہنا تھا کہ کوشش ہےمکسڈمارشل آرٹس کراچی اور اسلام آبادمیں کرائیں، آئندہ برس اس سے بڑا ایونٹ منعقد کریں گے تاکہ 8 سے 10 ہزار لوگ اسے دیکھ سکیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ کھیلوں کےذریعے دنیا بھر میں پاکستان کانام روشن کرنا چاہتے ہیں اور اسی کے ذریعے ملک کا نام مزید روشن کرنے کے خواہش مند ہیں اس ضمن میں جو کچھ بھی ممکن ہوا وہ تعاون جاری رہے گا۔