ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

وفاق کا سندھ بلدیاتی ایکٹ کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے سندھ کے نئے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف عدالت سے ‏رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نےکراچی میں سندھ حکومت کےخلاف مورچہ سنبھال لیا۔بولے۔ پریس ‏کانفرنس کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ سندھ کےنئے بلدیاتی ایکٹ کیخلاف پٹیشن دائر کریں ‏گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کابلدیاتی ایکٹ پاکستان کیلئےخطرناک ہے نیب تحقیقات میں پتہ چلاسندھ ‏میں بیس ارب کی گندم چوری ہوئی اور سندھ حکومت کہتی ہےچوہےکھا گئے اس حوالے سے ‏قانونی کارروائی کیلئے پٹیشن تیار کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

اسدعمر نے کہا کہ ملک آئی ایم ایف پروگرام کےذریعےچل رہا ہے عوام پر صرف دوارب کامزید ‏ٹیکس لگایاہے،دو ارب زیادہ حیثیت نہیں رکھتے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان 30 سالوں سے آئی ایم ایف پروگرام کا حصہ ہے، ٹیکس ‏وصولی کے نظام میں بہتری لائی جارہی ہے۔

قبل ازیں این سی او سی سربراہ اسد عمر نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کوویڈ19 کی نئی لہر کی ‏گزشتہ چند ہفتے سےتوقع کی جارہی تھی اب پاکستان میں اس کے واضح شواہد ملنے لگے ہیں۔

اسد عمر نے لکھا کہ کراچی میں کرونا کی جنوبی افریقی قسم اومی کرون کے کیسز میں اضافہ ہو ‏رہا ہے، جینوم سیکونسنگ سے اومی کرون کےبڑھتےکیسز کا کراچی میں خصوصاًپتہ چلا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں