اشتہار

فیڈرل بورڈ کا امتحانی شیڈول جاری، حاضری سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین فیڈرل بورڈ نے دسویں اور بارہویں جماعتوں کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر ‏دیا۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصرعالم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات 10سے31 جولائی تک ‏ہوں گے، 12ویں اور 10ویں کےامتحانات پہلے ہوں گے۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ نے بتایا کہ 12ویں اور 10ویں امتحانات کےنتائج پہلے جاری کریں گے پہلی بار ‏امتحانات میں ڈیجیٹل اٹینڈنس لگے گی، ایک گھنٹے ڈیش بورڈ پر بچوں کی حاضری کا پتہ چل ‏جائے گا۔

پہلی بار ‏امتحانات میں ڈیجیٹل اٹینڈنس لگے گی

ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے 30 روز کے اندر امتحانات کے نتائج کا اعلان ہوجائے، گھر بیٹھے آن ‏لائن ادائیگی کرکے سروس حاصل کر سکتے ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے حکومت نے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات 10 جولائی کے بعد لینے کا ‏‏فیصلہ کیا ‏تھا، اس حوالے سے ‏ وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‏‏10ویں اور 12ویں کے ‏‏بعد دیگر جماعتوں کے امتحانات لیے جائیں گے، 9 اور 10ویں جماعت کا ‏امتحان منتخب مضامین ‏‏اور ریاضی میں ہوگا، 11ویں اور 12ویں کے امتحانات منتخب مضامین میں ‏لیے جائیں گے۔

شفقت محمود نے کہا تھا کہ کورونا کی وجہ سے بڑے فیصلے کرنا پڑے، طلبا کی آسانی کے لیے ‏‏‏منتخب امتحانات لے رہے ہیں، 9ویں اور 10ویں جماعت کا امتحان 4 مضامین میں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں