اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو مقررہ ہدف حاصل کرنے میں پیچھے ہیں، ایف بی آرکو مئی اور جون میں 1822 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو مقررہ ہدف سے پیچھے رہ گیا، ذرائع ایف بی آر نے بتایا مئی اور جون میں 1822 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرنا ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی تا جون ٹیکس آمدن کا ہدف 7470 ارب روپے ہے، جولائی تا اپریل 5648 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا جبکہ جولائی تا اپریل 6019 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف تھا۔
ایف بی آر نے کہا کہ جولائی تا اپریل 371 ارب روپے کاٹیکس شارٹ فال رہا ، صرف اپریل میں 586 ارب کے ہدف میں 483 ارب روپے جمع ہوئے۔
ذرائع کے مطابق صرف اپریل میں ٹیکس شارٹ فال 103 ارب روپے رہا جبکہ درآمدات کم ہونے کی وجہ سے سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی میں کمی ہوئی۔