بدھ, جون 25, 2025
اشتہار

وفاقی بجٹ 25-2024: کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ڈیڑھ ڈالر سے زائد اضافے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی بجٹ 25-2024 آئندہ ماہ 7 جون کو پیش کیا جائے گا جس کی تیاریاں جاری ہیں اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے ابتدائی خدوخال تیار کر لیے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وفاقی بجٹ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4 ارب 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک محدود کرنے کا ہدف ہے اور آئندہ مالی سال کرنٹ اکاوئنٹ خسارے میں ایک ارب 54 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مقررہ ہدف سے 2 ارب 64 کروڑ ڈالرز کمی کے ساتھ 3 ارب ایک کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے۔

رواں مالی سال کے لیے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ہدف 5 ارب 65 کروڑ ڈالرز مقرر کیا گیا تھا جب کہ گزشتہ مالی سال پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھا۔

وفاقی بجٹ 7 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17 ارب 48 کروڑ ڈالر تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں