جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا، چار نکاتی ایجنڈا جاری

اشتہار

حیرت انگیز

آئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائیگا، قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس کل شام 4 بجے ہوگا جس کا چار نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس کل شام 4 بجے ہوگا جس کا چار نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل وفاقی آئندہ مالی سال 2022-23 کے لیے وفاقی بجٹ پیش کریں گے، اجلاس میں سپلیمنٹری گرانٹس 2021-22 اور فنانس بل 2022 بھی پیش ہوں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کی بجٹ دستاویز کے مطابق وفاق کے اخراجات کا تخمینہ 9500 ارب روپے تک ہوسکتا ہے جبکہ وفاق سے صوبوں کو4215 ارب روپے منتقل ہوں گے۔

بجٹ کی دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو7255ارب کا ٹیکس جمع کرے گا، نان ٹیکس کی مد میں 1626ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ کا کل حجم9500ارب روپے ہونے کا امکان ہے

ذرائع کے مطابق وفاق سے صوبوں کو4215ارب روپے منتقل ہوں گے، دفاعی بجٹ کے لیے1586 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ ہے۔

آئندہ مالی سال1232ارب روپےکی گرانٹس دی جائیں گے جبکہ قرض اورسود کی ادائیگیوں پر3523ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، حکومتی امور چلانے کے لیے550ارب روپے کا تخمینہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں