بدھ, مئی 21, 2025
اشتہار

نیا بجٹ تیاری کے حتمی مراحل میں داخل، 2 جون کوپیش کیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آخری دور جاری ہے، جس کے بعد بجٹ 26 -2025 کی تجاویز کو کل تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نیا بجٹ تیاری کے حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے، حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کاآخری دور جاری ہے۔

عوام، تاجر برادری اورکاروباری طبقے کی نظریں بجٹ پر جمی ہوئی ہیں، ذرائع نے بتایا کہ حکومت تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے پر غور کر رہی ہے ،،، اور دس سے بارہ لاکھ سالانہ آمدن والوں کوٹیکس فری کرنا چاہتی ہے۔

ساتھ ہی عالمی مالیاتی ادارے کو نان فائلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی یقین دہانی بھی کروادی گئی ہے، نئے بجٹ کے بعد نان فائلرز پر گاڑیوں و جائیداد کی خریداری اور مالی ٹرانزیکشنز پر کڑی پابندیاں لگ جائیں گی۔

مزید پڑھیں : آئی ایم ایف سے بجٹ مذاکرات : تنخواہ دار طبقے کے لئے اہم خبر آگئی

پیٹرولیم لیوی،، بجلی بلوں پرسرچارج اورگیس نرخوں میں اضافے جیسے اقدامات کیے جائیں گے جبکہ استعمال شدہ گاڑیوں پر ڈیوٹی نئی گاڑیوں سے چالیس فیصد زیادہ ہوگی۔

فاٹا پاٹا کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے اور کھاد پر جی ایس ٹی نافذ کرنے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان اور آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال پیٹرول اور ڈیزل پر پانچ روپے فی لٹر کارین لیوی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور تجویز دی کارین لیوی سے پچیس ارب روپے جمع کیے جا سکتے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے آئندہ مالی سال فی لٹر پیٹرولیم لیوی اٹھہتر روپے سے زائد نہیں ہوگی، جس سے چودہ سو تئیس ارب روپے وصول ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ تمام بجٹ تجاویز کو کل تک حتمی شکل دی جائے گی اور بجٹ آئندہ ماہ دو جون کوپیش کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں