اشتہار

نئی اسامیاں: وزارت خزانہ نے اہم تجاویز تیار کر لیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کے لیے غیر ضروری اسامیاں ختم کرنے، اور نئی اسامیاں بنانے پر پابندی کی تجاویز تیار کر لی ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزارت خزانہ نے 3 سال سے زائد عرصے سے خالی اسامیاں ختم کرنے کی تجویز مرتب کر لی ہے، اور اس سلسلے میں وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں تمام فالتو اور غیر ضروری اسامیاں ختم کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال نئی اسامیاں بنانے پر پابندی کی تجویز بھی دی ہے، کسی بھی وزارت، ڈویژن یا محکمے میں نئی اسامیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق نئی اسامیاں بنانا وزارت خزانہ کی پیشگی منظوری سے مشروط ہوگا، اس سلسلے میں وزارت خزانہ نے وزارتوں، ڈویژنز سے اسامیوں کی تفصیلات 5 اپریل تک طلب کر لیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں