اشتہار

نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں مزید نئے اہم منصوبے شامل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں وزیراعظم ہیپاٹائٹس سی کنٹرول پروگرام اور ذیابطیس کی روک تھام کیلئے نیشنل پروگرام کو شامل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں مزید نئے اہم منصوبے شامل کرلئے گئے،ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم ہیپاٹائٹس سی کنٹرول پروگرام کا نیا منصوبہ بجٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

بجٹ میں وزیر اعظم ہیپاٹائٹس سی کنٹرول پروگرام کیلئے50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں اور منصوبے کے لئے مجموعی لاگت کا تخمینہ35 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

- Advertisement -

ذیابطیس کی روک تھام کیلئے بھی نیشنل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذیابطیس کی روک تھام کے منصوبے کیلئے 50 کروڑ روپے کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ منصوبے کیلئے مجموعی لاگت کا تخمینہ5 ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ اسلام آباد میں کینسر اسپتال کے آلات کی خریداری کیلئے 10 کروڑ روپے تجویز کئے گئے ہیں، اس منصوبے کیلئے مجموعی لاگت کا تخمینہ3 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں