منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، حکومت اور اپوزیشن نے اپنے اپنے ارکان اسمبلی کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے‌۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے گیارہ بجے ہو گا ، جس میں وفاقی بجٹ منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارتِ سمندرپارپاکستانیوں کےلئےمطالبات زر کی منظوری دی جائےگی اور فنانس بل22-2021 منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔.

حکومت اور اپوزیشن نے اپنے اپنے ارکان اسمبلی کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اور اتحادی ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کے باوجود حکومت نےزبردست بجٹ دیا ہے، پاکستان کا گروتھ ریٹ چار فیصد ہے، انشااللہ وفاقی بجٹ باآسانی پاس ہوجائے گا، بہترین بجٹ پیش کرنےپربجٹ ٹیم کومبارکبادپیش کرتا ہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ​حکومت اداروں میں اصلاحات کے ایجنڈے پر کاربند ہے، مضبوط حکومت کےبغیر اصلاحات مشکل ہیں، مہنگائی ہمارااصل مسئلہ ہے، تین سال حکومت نےمشکل حالات کا سامنا کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں