اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

وفاقی کابینہ نے ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی گئی، تعلیم، صحت انفرااسٹرکچر اور دیگر شعبے شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اراکین نے 1150ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے توانائی کے شعبے کے لئے 86.4 ارب روپے رکھنے، ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کے شعبے کی ترقی کے لئے 263.6 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق آبی ذخائر اور شعبہ آب کے لئے 99.8 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ کابینہ نے سماجی شعبے کی ترقی کے لئے 241.2 ارب روپے کی منظوری دی ہے۔

اس کے علاوہ کابینہ نے صحت کے شعبے کے لئے 22.8 ارب روپے اور انفرااسٹرکچر کے لئے 491.3ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق تعلیم کے شعبے اور اعلیٰ تعلیم کیلئے بجٹ میں 81.9 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی ہے، پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے پروگراموں کیلئے 90 ارب مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں