بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کورونا سے متاثرہ مریضوں کو لگنے والے انجیکشن کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے مختلف ادویات کی ریٹیل قیمتوں اور کورونا سے متاثرہ مریضوں کو لگنے والے انجیکشن کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی تازہ سیاسی،معاشی اورسلامتی کی صورتحال پرغورکیا گیا اور 14نکاتی ایجنڈے میں متعدد نکات کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے مختلف ادویات کی ریٹیل قیمتوں اور کوروناسےمتاثرہ مریضوں کولگنےوالےانجیکشن کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی جبکہ ماڈل جیل کی تعمیرکے لیے اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں ترمیم کی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں کنٹونمنٹس ایریا کی درجہ بندی اور کنٹونمنٹ بورڈزکےآئین کی بھی منظوری دی گئی جبکہ اسلام کے ماحولیاتی ٹربیونل کے چیئرپرسن کی تعیناتی اور آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قائم مقام چیئرمین کے لیے قواعد کی بھی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ میں اوگرا کے ممبرآئل کی تعیناتی کا معاملہ موخر کردیا۔

مزید پڑھیں : عورتوں اور بچوں سے جنسی جرائم میں ملوث مجرمان کو سخت سزائیں دیں گے، وزیراعظم

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے وزرا کے بیانات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے وزرا کو غیر ضروری بیانات دینے سے روک دیا ، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی وزیر فضول بات نہ کرے، وزیر کی کوئی ذاتی رائے نہیں ہوتی، کوئی وفاقی وزیر حساس مذہبی معاملات پر بات نہیں کرے گا۔

عمران خان نے اسلام آباد میں گرین ایریا پرجیل کی تعمیر پربھی اظہار ناراضی کرتے ہوئے پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے ، گرین ایریا کا تحفظ موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے چیئرمین سی ڈے اے کو معاملے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، اٹارنی جنرل وفاقی حکومت کے مؤقف سے آگاہ کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں