پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے تجاویز کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کےبجٹ کیلئےتجاویزکی منظوری دے دی ، وزیراعظم نے کہا اشرافیہ پرٹیکس اورتنخواہ دارطبقے کو ریلیف دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا ، اجلاس میں ڈاکٹرعامر لیاقت کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ، اجلاس میں سیکرٹری خزانہ ، چیئرمین ایف بی آر نے کابینہ کو بریفنگ دی، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ اشرافیہ پرٹیکس اورتنخواہ دارطبقے کو ریلیف دیا جائے گا۔

- Advertisement -

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کےبجٹ کیلئے تجاویز اور فنانس بل23-2022کی بھی منظوری دے دی، وفاقی ترقیاتی بجٹ کیلئے 800ارب روپے رکھےگئے ہیں اور آئندہ مالی سال 1150 ترقیاتی اسکیموں کیلئے فنڈز مختص کئے گئے۔

وفاقی کابینہ نےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں15 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کی بھی منظوری دی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی 4 مختلف تجاویز پرغور کیا گیا، تنخواہ میں 15فیصد اضافے کیلئے71.59 بلین درکار ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں