ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

ملک میں کسی نئے مسلح آپریشن کا آغاز نہیں ہورہا، وزیراعظم نے واضح کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ ملک میں کسی نئے مسلح آپریشن کا آغاز نہیں ہورہا، پہلے سے جاری انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں تیزکی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے آپریشن عزم استحکام  کے معاملے پر نیشنل ایکشن پلان کے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

وزیراعظم نے وژن عزم استحکام سے متعلق قیاس آرائیوں پر ارکان کو اعتماد میں لیا اور کہا نقل مکانی کی ضرورت والے کسی آپریشن کی شروعات غلط فہمی ہے۔

- Advertisement -

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن عزم استحکام  کا مقصد دہشت گردوں کی باقیات اور انتہاپسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکناہے، یہ کثیر الجہتی ، سیکورٹی اداروں کے تعاون اورریاستی نظام کا مجموعی قومی وژن ہے۔

انھوں نے واضح کیا کہ نئے و منظم مسلح آپریشن کے بجائےانٹیلی جنس بنیادپرجاری کارروائیوں کو مزید مؤثر کیا جائےگا اور کسی کو کہیں منتقل نہیں کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں