جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

وفاقی کابینہ کا اجلاس ، ایجنڈے میں موجود متعدد نکات کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایجنڈے میں موجود متعدد نکات کی منظوری دے دی گئی جبکہ پنجاب اورخیبرپختونخوا کیلئے 86ارب کے ہائیڈل پرافٹ کی بھی منظوری دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس شروع ہوا، جس میں ملک کی سیاسی، معاشی اوراقتصادی صورت حال پرغور کیا گیا اور بجٹ تجاویز پربھی تبادلہ خیال ہوا۔

وفاقی کابینہ نے 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا اور متعدد نکات کی منظوری دے دی ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے 86ارب کے ہائیڈل پرافٹ کی بھی منظوری دی گئی ، جس کے تحت 53ارب کامنافع پنجاب اور33 ارب روپے خیبرپختونخوا کو ملیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک امین اسلم نے ہائیڈل پرافٹ کی تقسیم پراعتراض اٹھاتے ہوئے کہا پنجاب کا ہائیڈل پرافٹ 100فیصد اٹک کی وجہ سے ہے، ضلع کوحق ملنے کی بجائےساری رقم صوبےکومنتقل ہو رہی ہے، منظوری ضروردیں لیکن صوبوں کواضلاع کا حق دینے کا پابند بنائیں۔

امین اسلم نے کہا کہ پنجاب کو ملنے والاسارامنافع غازی بروتھاپراجیکٹ کی وجہ سےہے، ضلع کے لوگوں نے قربانی دی ہے، منافع کا جائزحصہ اٹک کو ملنا چاہیے، صوبائی فنانس کمیشن نہ ہونے سے اٹک جیسے پسماندہ اضلاع پیچھے رہ گئے۔

اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائےنجکاری کے21مئی کے فیصلوں کی توثیق کے ساتھ ساتھ ٹیلی فون انڈسٹری کو ایم آرٹی سی میں ضم کرنے کی منظوری بھی دی گئی، ٹیلی فون انڈسٹری کے تمام ملازمین کواین آرٹی سی میں ضم کیا جارہا ہے۔

کابینہ نے تاجکستان کوکوروناکامقابلہ کرنے کیلئے امدادفراہمی کی منظوری اور قومی ترانے کی ری ریکارڈنگ کی اجازت بھی دے دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں