ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ملک کی 6 بجلی سپلائی کمپنیوں کے بورڈ ازسر نو تشکیل دینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے منگل کو ہونے والے اجلاس کا 15 رکنی ایجنڈا تیار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک کی 6 بجلی سپلائی کمپنیوں کے بورڈز ازسرنو تشکیل دینے کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے، فیسکو، حیسکو، آئیسکو، لیسکو، پیسکو اور کیسکو کے نئے بورڈ منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

وفاقی کابینہ فیڈرل کورٹس کمپلیکس کراچی تعمیر کرنے کی منظوری دے گی، وفاقی کابینہ فرانس سے سفارتی تعلقات سے متعلق پالیسی فیصلے پرغورکرے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہیں، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کےایگزیکٹوڈائریکٹرکی تعیناتی کی منظوری بھی شامل ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں ممنوعہ بور کے اسلحے وبارود درآمد کرنے کی پالیسی میں نرمی کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی، تمام صوبوں کی مشترکہ فنانشل اسٹیٹمنٹس کابینہ کےسامنے پیش کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کے ایم ڈی کی تعیناتی بھی وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے، ذوالفقارعلی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کیلئے ڈینٹسٹری کوٹہ کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کی تشکیل نوکی منظوری دی جائے گی۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں